ٹھنڈا ماحول وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، نئی تحقیق

0
ٹھنڈا ماحول وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، نئی تحقیق

ٹھنڈا ماحول وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، نئی تحقیق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جسم کو ٹھنڈے ماحول میں رکھنے سے وزن میں کمی کے عمل کو تیز کیا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ناٹنگھم اور لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے محققین کی مشترکہ تحقیق میں 47 موٹاپے کے شکار افراد کا مطالعہ کیا گیا، جنہوں نے مخصوص ٹھنڈے ماحول (آئس ویسٹ پہننے) کا تجربہ کیا۔

محققین کے مطابق جسم کو روزانہ ٹھنڈک میں رکھنے سے “براؤن فیٹ” فعال ہوتی ہے، جو کیلوریز جلا کر حرارت پیدا کرتی ہے اور اسی عمل کے ذریعے جسم میں چربی کم ہونے لگتی ہے۔

تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر ماریئٹے بون نے بتایا کہ یہ ابتدائی تحقیق ہے جس میں طویل مدت تک ٹھنڈے ماحول کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹھنڈا ماحول جسم کو براؤن فیٹ فعال کرنے پر مجبور کرتا ہے، جبکہ پٹھے کپکپی کے ذریعے حرارت پیدا کرتے ہیں تاکہ جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھا جا سکے، جس سے توانائی کے اخراج میں اضافہ ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے