نیویارک ریلی میں ٹرمپ مخالف نعرے، صدر برہم ہوگئے

0
نیویارک ریلی میں ٹرمپ مخالف نعرے، صدر برہم ہوگئے

نیویارک ریلی میں ٹرمپ مخالف نعرے، صدر برہم ہوگئے

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران احتجاج اور مخالف نعروں کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر ٹرمپ اپنی تقریر میں ذاتی زندگی اور مختلف واقعات کا ذکر کر رہے تھے کہ اسی دوران بعض افراد نے بلند آواز میں ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی اور “ٹرمپ کو یہاں سے نکالو” کے نعرے لگائے۔

صورت حال پر صدر ٹرمپ برہم ہوگئے اور مظاہرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “جاؤ، گھر میں اپنی ماں کے پاس جاؤ۔”

ریلی کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے ایک علمی امتحان کا دلچسپ قصہ بھی سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ امتحان میں انہیں بڑے ہندسوں کی زبانی ضرب، تقسیم اور دیگر حسابی سوالات حل کرنے کو کہا گیا، جن کے درست جواب دینے پر ڈاکٹر بھی حیران رہ گیا۔

ٹرمپ کے مطابق ڈاکٹر نے کہا کہ وہ گزشتہ بیس برس سے یہ امتحان لے رہا ہے مگر اس سے پہلے کسی کو اتنے درست جواب دیتے نہیں دیکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے