وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ دورے پر چین روانہ

0
وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ دورے پر چین روانہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف چار روزہ دورے پر چین روانہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنے چار روزہ دورۂ چین کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورۂ ہانگژو کے دوران وزیرِ اعظم ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری سے ملاقات کریں گے جبکہ سی پیک فیز ٹو کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری و تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے منعقدہ بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر تبادلہ بھی ہوگا۔

وزیرِ اعظم معروف چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے اور علی بابا ہیڈکوارٹر سمیت چائنہ اکیڈمی آف ایگری کلچر سائنسز کا دورہ بھی کریں گے۔

بعد ازاں وزیرِ اعظم بیجنگ جائیں گے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ اور وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِ اعظم پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

حکومتی بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کا یہ دورہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور بالخصوص سی پیک فیز ٹو کے تحت اقتصادی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے