سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار، نئی رپورٹ میں تشویشناک انکشافات
سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار، نئی رپورٹ میں تشویشناک انکشافات
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے سگریٹ نوشی جتنا نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ برطانوی حکومت کی ’گروئینگ اپ اِن دی آن لائن ورلڈ‘ مشاورت کے دوران پیش کی گئی رپورٹ میں کم عمر صارفین پر سوشل میڈیا پابندی، استعمال کے اوقات محدود کرنے اور نشہ آور فیچرز پر قدغن جیسے اقدامات زیرِ غور آئے۔
Academy of Medical Royal Colleges کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز ایک ایسی نسل کا سامنا کر رہے ہیں جو نفرت انگیز، ذہنی طور پر تباہ کن اور لت لگانے والے آن لائن مواد کے زیرِ اثر انتہا پسندی کی جانب مائل ہو رہی ہے۔
454 ڈاکٹروں پر کیے گئے سروے کے مطابق تقریباً نصف ڈاکٹرز نے ہر ہفتے کم از کم ایک ایسے بچے کا علاج کیا جس کی ذہنی تکلیف یا جسمانی نقصان براہِ راست آن لائن مواد سے جڑا ہوا تھا۔ رپورٹ میں والدین، حکومت اور ٹیکنالوجی کمپنیوں سے فوری اقدامات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔