نئے مالی سال کے لیے کم از کم اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش

0
نئے مالی سال کے لیے کم از کم اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش

نئے مالی سال کے لیے کم از کم اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

Pakistan Institute of Development Economics (پائیڈ) نے مالی سال 2026-27 کے لیے ملک میں کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی باضابطہ سفارش پیش کر دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پائیڈ نے اپنے شواہد پر مبنی فریم ورک کے تحت موجودہ 40 ہزار روپے کی کم از کم تنخواہ میں 12.5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ اس سفارش کو ملازمین کی معاشی صورتحال بہتر بنانے اور مجموعی معاشی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم از کم اجرت کا تعین اب صرف محکمۂ محنت کا داخلی معاملہ نہیں رہا بلکہ اس کے اثرات ملک کی مجموعی معیشت پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جن میں شہریوں کی قوتِ خرید، غربت میں کمی، غیر رسمی روزگار اور مقامی طلب جیسے عوامل شامل ہیں۔

ادارے کے مطابق تنخواہوں میں مجوزہ اضافہ پیداواری صلاحیت بڑھانے اور سماجی استحکام برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کے جولائی سے اپریل تک اوسط افراطِ زر 6.19 فیصد رہی، جبکہ اپریل 2026 میں سال بہ سال بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 10.9 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے