متحدہ عرب امارات میں اسلامی سالِ نو پر 15 جون کو عام تعطیل کا اعلان

0
متحدہ عرب امارات میں اسلامی سالِ نو پر 15 جون کو عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں اسلامی سالِ نو پر 15 جون کو عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کے آغاز کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پیر 15 جون کو ملک بھر میں تعطیل ہوگی، جس سے لاکھوں ملازمین کو طویل ویک اینڈ میسر آئے گا۔

اماراتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تعطیل کی تصدیق Federal Authority for Government Human Resources اور Ministry of Human Resources and Emiratisation کی جانب سے کی گئی ہے۔ دونوں اداروں نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اور نجی شعبے کے تمام ملازمین اس موقع پر باضابطہ چھٹی کے حقدار ہوں گے۔

اسلامی سالِ نو ماہِ محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جو اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے۔ ہجری تقویم بارہ مہینوں پر مشتمل ہے اور دنیا بھر کے مسلمان مذہبی عبادات اور اہم اسلامی مواقع کے تعین کے لیے اسی کیلنڈر کو استعمال کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسلامی تہواروں اور قومی مواقع پر سرکاری سطح پر تعطیلات کا اعلان کیا جاتا ہے، جن سے ملک بھر میں لاکھوں شہری اور غیر ملکی کارکن مستفید ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے