پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ، آٹے کی قیمتیں نسبتاً مستحکم
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ، آٹے کی قیمتیں نسبتاً مستحکم
سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گندم کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق پنجاب میں گندم 3,700 سے 4,000 روپے فی 40 کلوگرام کے درمیان فروخت ہو رہی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں یہی قیمت بڑھ کر 4,700 روپے فی 40 کلوگرام سے تجاوز کر چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے باوجود پنجاب میں آٹے کی قیمت 99 سے 110 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔ ان کے مطابق جب حکومت سبسڈی کے تحت 3,000 روپے فی 40 کلوگرام کے حساب سے گندم فراہم کرتی تھی تو اس وقت آٹے کی قیمت تقریباً 91 روپے فی کلوگرام تھی۔
ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں گندم کی قیمتوں میں اضافہ کاشتکاروں کو بہتر ریٹرن دینے کی حکومتی پالیسی کا نتیجہ ہے، جبکہ آٹے کی قیمت میں اضافہ نسبتاً محدود رہا ہے اور صرف 8 سے 19 روپے فی کلوگرام تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔