افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان
افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان کا سلامتی کونسل میں مؤقف
نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی )
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد گروہ پاکستان اور پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار کا کہناتھاکہ کے
افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیمیں پاکستان کےخلاف سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں اور افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی علاقائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہے۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ انسدادِ دہشتگردی، انسانی حقوق کا تحفظ اور بہتر حکمرانی افغانستان کو درپیش اہم چیلنجز ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
پاکستانی مندوب کے مطابق
کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، بلوچستان لیبریشن آرمی ، مجید بریگیڈ اور القاعدہ افغانستان میں سرگرم ہیں جبکہ بعض طالبان عناصر کے دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ روابط کی اطلاعات بھی موجود ہی
عاصم افتخار احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان یواین کے تحت افغانستان کے لیے منصوبوں کی حمایت جاری رکھے گا پاکستان ایسے پُرامن افغانستان کا خواہاں ہے جو اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون کے اصولوں پر تعلقات استوار کرے۔