امریکا اور ایران کے درمیان آج دوحہ میں اہم ملاقات متوقع

0
امریکا اور ایران کے درمیان آج دوحہ میں اہم ملاقات متوقع

امریکا اور ایران کے درمیان آج دوحہ میں اہم ملاقات متوقع

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی درخواست پر آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دونوں ممالک کے درمیان ملاقات ہوگی، جو اہم بھی ثابت ہو سکتی ہے اور نہیں بھی۔

اوول دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر رواں ہفتے دوحہ جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق دوحہ میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے ساتھ ساتھ تکنیکی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے