سمندری رابطہ تار کی خرابی دور، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال
سمندری رابطہ تار کی خرابی دور، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سمندری رابطہ تار میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کامیابی سے دور کر دی گئی ہے، جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔
ادارے کے مطابق خرابی کے باعث گزشتہ روز متعدد صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور رابطے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ کی ترسیل معمول پر آ گئی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سست ہونے کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، جس سے روزمرہ آن لائن سرگرمیاں اور مختلف ڈیجیٹل خدمات متاثر ہوئی تھیں۔
ادارے کا کہنا ہے کہ خرابی مکمل طور پر دور کیے جانے کے بعد اب صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔