وزیراعظم شہباز شریف کا ایران اور ترکیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ، اعلیٰ سطحی وفد بھی ہمراہ

0
وزیراعظم شہباز شریف کا ایران اور ترکیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ، اعلیٰ سطحی وفد بھی ہمراہ

وزیراعظم شہباز شریف کا ایران اور ترکیہ کا پانچ روزہ سرکاری دورہ، اعلیٰ سطحی وفد بھی ہمراہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج ایران اور ترکیہ کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ایران جائیں گے جہاں وہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ایران جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

دوسری جانب، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں پاکستانی وفد پہلے ہی تہران پہنچ چکا ہے۔ وفد میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تہران پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف ایران کے دورے کے بعد ترکیہ جائیں گے جہاں وہ ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، علاقائی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے