پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر آخری سولہ ٹیموں میں جگہ بنا لی، اب اسپین سے مقابلہ ہوگا

0
پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر آخری سولہ ٹیموں میں جگہ بنا لی، اب اسپین سے مقابلہ ہوگا

پرتگال نے کروشیا کو شکست دے کر آخری سولہ ٹیموں میں جگہ بنا لی، اب اسپین سے مقابلہ ہوگا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

فیفا فٹ بال عالمی کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں پرتگال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کروشیا کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر آخری سولہ ٹیموں کے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں پرتگال نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی اور اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کی۔

راؤنڈ آف 32 کے ایک اور اہم مقابلے میں اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے کر آخری سولہ ٹیموں میں جگہ بنا لی۔

اب آخری سولہ ٹیموں کے مرحلے میں پرتگال اور اسپین آمنے سامنے ہوں گے، جہاں دونوں مضبوط یورپی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے