پی سی بی آج قومی ٹیسٹ اسکواڈ اور نئے کپتان کا اعلان کرے گا

0
پی سی بی آج قومی ٹیسٹ اسکواڈ اور نئے کپتان کا اعلان کرے گا

پی سی بی آج قومی ٹیسٹ اسکواڈ اور نئے کپتان کا اعلان کرے گا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کرے گا، جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صبح 11 بجے پریس کانفرنس کرے گی۔

پی سی بی کے مطابق پریس کانفرنس میں ٹیسٹ اسکواڈ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان کا بھی اعلان متوقع ہے، جبکہ بابر اعظم کی تقریب میں موجودگی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ سرفراز احمد بھی سلیکشن کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام اور بابر اعظم کے درمیان ملاقات میں اہم معاملات پر اتفاق ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو شان مسعود کی جگہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان پی سی بی کی جانب سے پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے