اوپیک پلس کے پیداواری اضافے سے عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کی امید

0
اوپیک پلس کے پیداواری اضافے سے عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کی امید

اوپیک پلس کے پیداواری اضافے سے عالمی منڈی میں خام تیل سستا، پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کی امید

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

لندن: اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار بڑھانے کے فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ معاشی ماہرین نے پاکستان سمیت درآمدی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔

برینٹ خام تیل کی قیمت 24 سینٹ یا 0.33 فیصد کمی کے بعد 71.88 ڈالر فی بیرل، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 11 سینٹ یا 0.16 فیصد کمی کے ساتھ 68.58 ڈالر فی بیرل جبکہ اماراتی مربن خام تیل 66 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔

اوپیک پلس نے اتوار کو اگست سے یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی تیل پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل جون اور جولائی کے لیے بھی اسی نوعیت کے پیداواری اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے سعودی عرب، کویت اور عراق سمیت بڑے برآمد کنندگان کی سپلائی محدود رہی، تاہم خلیجی ممالک نے متاثرہ سپلائی کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مارکیٹ تجزیہ کار ٹونی سِی کیمور کے مطابق اوپیک پلس کا حالیہ فیصلہ مارکیٹ کی توقعات کے مطابق ہے، تاہم کئی ممالک تاحال اپنے مقررہ پیداواری اہداف حاصل نہیں کر سکے، جس کے باعث اضافی پیداوار کے فوری اثرات محدود رہ سکتے ہیں۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان سمیت دیگر درآمدی ممالک میں آئندہ دنوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے