امریکی حملوں سے ہرمزگان میں 116 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز غیرفعال، مواصلاتی نظام متاثر

0
امریکی حملوں سے ہرمزگان میں 116 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز غیرفعال، مواصلاتی نظام متاثر

امریکی حملوں سے ہرمزگان میں 116 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز غیرفعال، مواصلاتی نظام متاثر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

تہران: ایک ایرانی اہلکار کے مطابق امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں 116 ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز غیرفعال ہو گئے، جس سے شمالی بندر عباس اور حاجی آباد میں لینڈ لائن، موبائل فون اور انٹرنیٹ خدمات متاثر ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرمزگان کے ڈائریکٹر جنرل کمیونیکیشن نے بتایا کہ حملوں کے باعث اہم مواصلاتی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز میں خلل پیدا ہوا۔

ایرانی اہلکار نے خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ حملوں سے خطے میں خدمات فراہم کرنے والی ٹریفک اور بینڈوتھ ٹرانسمیشن لائنوں کو بھی نقصان پہنچا، جس کے باعث مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے