اسحاق ڈار اور وینزویلا کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

0
اسحاق ڈار اور وینزویلا کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسحاق ڈار اور وینزویلا کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور وینزویلا کے نئے تعینات ہونے والے وزیر خارجہ و غیر ملکی تجارت فیلکس پلاسینسیا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے فیلکس پلاسینسیا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وینزویلا میں حالیہ زلزلوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور امریکہ و ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے، اعلیٰ سطح کے روابط برقرار رکھنے اور مستقبل قریب میں ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے