برطانیہ: نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے ڈیجیٹل شناختی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
برطانیہ: نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے ڈیجیٹل شناختی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
لندن: برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل شناختی (Digital ID) منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر خرچ ہونے والے وسائل اب مہنگائی اور اخراجاتِ زندگی میں کمی سمیت عوامی فلاح کے منصوبوں پر صرف کیے جائیں گے۔
یہ منصوبہ سابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے دور میں متعارف کرایا گیا تھا، تاہم عوامی مخالفت اور لاکھوں دستخطوں پر مشتمل درخواست کے بعد اسے لازمی کے بجائے رضاکارانہ بنا دیا گیا تھا۔
اینڈی برنہم نے شمالی سمندر میں تیل اور گیس کی موجودہ ڈرلنگ منصوبوں کو بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کیمی بیڈنوک نے برنہم کی پالیسیوں کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایسے رہنما کی ضرورت ہے جو مشکل فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔