ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 کے طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور دہشت گردی سے متعلق آگاہی پر زور
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر کیمپ 2026 کے طلبہ سے خصوصی نشست، قومی سلامتی اور دہشت گردی سے متعلق آگاہی پر زور
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر کیمپ 2026 میں شریک طلبہ و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں قومی سلامتی، دہشت گردی اور پاکستان کو درپیش داخلی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ 2026 میں پاکستان کے 18 سے زائد شہروں سے نویں سے بارہویں جماعت کے 4 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ انہیں ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز، دہشت گردی اور غلط معلومات و پروپیگنڈے کے خطرات سے متعلق مؤثر آگاہی حاصل ہوئی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمر کیمپ کا مقصد نوجوانوں میں قومی شعور اجاگر کرنا، ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور قومی امور سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔