سعودی وزیرِ دفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی پر زور
سعودی وزیرِ دفاع کی صدر ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی پر زور
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہنگامی ملاقات کی، جس سے قبل انہوں نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے بھی اہم ملاقات کی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کا مقصد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام امریکی قیادت تک پہنچانا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خالد بن سلمان نے جے ڈی وینس کو بتایا کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے اور خطے میں استحکام کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نواز عراقی ملیشیاؤں کی جانب سے سعودی بنیادی ڈھانچے اور توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد مملکت کو جواب دینا پڑا، تاہم عراق میں کارروائی کا مقصد کشیدگی بڑھانا نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزیرِ دفاع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے حامی ہیں، جبکہ سعودی عرب سفارتی حل اور تناؤ میں کمی کو زیادہ مؤثر راستہ سمجھتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے حوثی گروپ کو بھی واضح پیغام دیا ہے کہ مملکت اپنی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گی، تاہم اس مرحلے پر امریکا کی براہِ راست فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں اور حوثیوں کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں۔