حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

0
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

:
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 55 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 63 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جولائی سے ہوگا اور یہ قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے