گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر پہیہ جام، غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع
گڈز ٹرانسپورٹرز کا ملک گیر پہیہ جام، غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
اسلام آباد: آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے آج 8 اگست سے ملک بھر میں غیرمعینہ مدت کے لیے پہیہ جام ہڑتال شروع کر دی۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ٹرانسپورٹ اتحاد کو پیر کے روز مذاکرات کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ حکومت سے ملاقات کے لیے اتحاد کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے اعلان تک ہڑتال جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے کمشنر آفس میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے 8 اگست سے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمتیں یکم جولائی 2024ء کی سطح پر واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔