بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے، قوم کو طیش دلایا جا رہا ہے: سلمان اکرم راجہ
بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے، قوم کو طیش دلایا جا رہا ہے: سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کو ’’کیڑے مکوڑے‘‘ اور ’’کاکروچ‘‘ کہا جا رہا ہے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے کا حوالہ دے کر ان تک ڈاکٹروں کی رسائی روکنے کی بات کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہ دے کر پاکستانی قوم کو دانستہ طور پر طیش دلایا جا رہا ہے، جس کے باعث اس وقت ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کا عارضہ لاحق ہے اور ہم جانتے ہیں کہ کچھ روز قبل ان کی طبیعت بھی خراب ہوئی تھی، تاہم اب ان کی صحت بہتر ہوئی ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ان کے ذاتی معالجین تک رسائی دی جائے تاکہ ان کی صحت کا مناسب طبی معائنہ اور ضروری علاج ممکن ہو سکے۔