جشنِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’میرا پیارا وطن پاکستان‘ جاری

0
جشنِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’میرا پیارا وطن پاکستان‘ جاری

جشنِ آزادی پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’میرا پیارا وطن پاکستان‘ جاری

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

جشنِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’میرا پیارا وطن پاکستان‘ جاری کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نغمہ وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان سے وفاداری کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔

ملی نغمے میں گلگت بلتستان کی دلکش وادیوں اور خوبصورت مناظر کو حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار مجید احمر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

نغمے میں پاکستان کو جان اور زندگی قرار دیتے ہوئے اہلِ وطن کی اپنے ملک سے والہانہ محبت اور وفاداری کو اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا یہ نیا ملی نغمہ پاکستان کی خوبصورتی، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبے کو نمایاں کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے