آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا بیان، ٹرمپ مذاق کر رہے تھے: وائٹ ہاؤس
آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا بیان، ٹرمپ مذاق کر رہے تھے: وائٹ ہاؤس
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ کے بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے سے متعلق بیان مذاقاً دیا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی برائن شوارٹز کے مطابق سینئر وائٹ ہاؤس عہدیدار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے حوالے سے اپنے مشیروں سے کوئی مشاورت یا ملاقات نہیں کی۔
رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے نیویارک میں اپنی تقریر کے دوران کہا تھا کہ ایران کو شکست دینے کے بعد وہ آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیں گے۔
برائن شوارٹز کا کہنا ہے کہ وہ تقریر کے موقع پر خود موجود تھے۔ ان کے مشاہدے کے مطابق یہ بات کہتے ہوئے ٹرمپ مسکرائے ضرور، تاہم اس کے بعد انہوں نے ایسا تاثر دیا جیسے وہ اپنے بیان کو سنجیدہ قرار دے رہے ہوں۔
وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق تاہم آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کے کسی اقدام پر صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں کے ساتھ کوئی باقاعدہ بات چیت نہیں کی