: محمد رضوان کے بعد امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

0
: محمد رضوان کے بعد امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

: محمد رضوان کے بعد امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے بعد اوپننگ بیٹر امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق امام الحق آج سے او جی ڈی سی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کا میچ کھیل سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او جی ڈی سی ایل نے امام الحق کی دستیابی کی تصدیق کر دی ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ٹیم کو ان کی شرکت کی اجازت سے آگاہ کر دیا ہے۔

اس سے قبل محمد رضوان کو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل چکی ہے۔ سابق ٹیسٹ کپتان 19 اکتوبر سے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے خلاف میچ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی قیادت کریں گے۔

یاد رہے کہ امام الحق اور محمد رضوان ان سات کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں اگست 2026 میں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی 194 رنز سے شکست کے بعد پی سی بی نے ہنگامی بنیادوں پر وطن واپس بلا لیا تھا۔

بعد ازاں دونوں کھلاڑیوں کے موبائل فون نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے اور ان کے خلاف مبینہ تحقیقات بھی کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے