پاکستان کا بھارتی الزامات پر سخت ردِعمل، الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا

0
پاکستان کا بھارتی الزامات پر سخت ردِعمل، الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا

پاکستان کا بھارتی الزامات پر سخت ردِعمل، الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستان پر عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ بھارت میں ہونے والی گرفتاریاں اور پاکستان پر عائد الزامات محض اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے گھڑا گیا پروپیگنڈا ہیں۔ ان کے مطابق بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں اور سیکیورٹی چیلنجز سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے۔

ترجمان نے الزام عائد کیا کہ بھارت ایک جانب اپنے ملک میں اقلیتوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ دوسری جانب بیرونِ ملک دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری میں ملوث ہے۔

طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے ملک میں تخریب کاری اور دہشت گردی کے حوالے سے ناقابلِ تردید شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کر چکا ہے۔ انہوں نے کلبھوشن یادیو کا حوالہ دیتے ہوئے اسے پاکستان میں بھارتی سرگرمیوں کا ثبوت قرار دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے طرزِ عمل پر توجہ دے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خطے میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی مبینہ دہشت گردی اور تخریب کاری کا محاسبہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے