راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ

0
راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ

راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

راولپنڈی: راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز بارش کے باعث نالہ لئی کے بہاؤ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری تعینات کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گولڑہ میں 60 ملی میٹر، بوکرہ میں 31 ملی میٹر، شمس آباد اور پیرودھائی میں 25 ملی میٹر، نیو کٹاریاں میں 21 ملی میٹر جبکہ گوالمنڈی میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ایم ڈی واسا کے مطابق تیز بارش کے بعد نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے اور کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں عملہ اور ہیوی مشینری موجود ہے، جبکہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی عملہ بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق موسمی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے