جماعت اسلامی کا کراچی دھرنا ختم، آج اسلام آباد لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
جماعت اسلامی کا کراچی دھرنا ختم، آج اسلام آباد لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج کراچی سے بذریعہ ٹرین اسلام آباد لانگ مارچ کا آغاز ہوگا۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے بھی قافلے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام کو لوٹنے کے لیے شوگر، آٹا، آئی پی پیز اور بینکنگ شعبے سے متعلق مفادات رکھنے والے گروہ باہم ملے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں سپر لانگ مارچ آج کراچی سے شروع ہوگا۔ انہوں نے یہ بات حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں دور کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
دریں اثنا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف 35 روز سے گورنر ہاؤس کراچی کے باہر جاری جماعت اسلامی کا دھرنا ختم کردیا گیا۔