کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا: شہداء کی تعداد 23 ہوگئی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل
کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا: شہداء کی تعداد 23 ہوگئی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے اور حملے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی، جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شہداء میں 16 پولیس اہلکار اور متعدد شہری شامل ہیں۔
حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ واقعے کے باعث ضلعی عدالتوں میں عدالتی کارروائیاں بھی معطل رہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے نمازِ جمعہ کے وقت بارود سے بھری گاڑی پرانی پولیس لائنز کے گیٹ سے ٹکرائی، جس کے بعد دھماکا ہوا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔ مشترکہ آپریشن کے دوران حملے میں ملوث اسنائپر سمیت تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔