وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

0

نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی ) وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے مختصر پاکستانی وفد کے ہمراہ نیو یارک پہنچ گئے ہیں وزیر اعظم 25 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے جس میں ڈائیلاگ، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیں گے۔

وزیرِ اعظم خطے میں کشیدگی کے خاتمے، امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی فعال سفارتی و ثالثی کوششوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پائیدار ترقی، موسمیاتی تبدیلی، دہشتگردی کے خلاف جنگ، اسلاموفوبیا اور عالمی اقتصادی چیلنجز سمیت اہم عالمی امور پر پاکستان کی ترجیحات پیش کریں گے۔وزیراعظم مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں طویل عرصے سے جاری قبضے اور حق خودارادیت سے محرومی کے مسائل پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ترقی، موسمیاتی اقدامات اور دیگر اہم امور سے متعلق متعدد اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت اور پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔وزیراعظم اجلاس میں شرکت کیلئے موجود مختلف عالمی رہنمائوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے