حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے،، کشمیر شہ رگ : وزیراعظم
نیویارک اقوام متحدہ ( ذیشان شمسی )اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھرپور انداز میں سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی اور اس عزم کا اظہار کہاکہ حرمین شریفین کی حرمت پر کسی قسم کی آنچ نہیں انے دی جائے گی انکا کہناتھا کہ پاکستان ہر طرح سے سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اپنے خطاب میں وزیر اعظم پاکستان نے پاک بھارت جنگ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ماہرانہ صلاحیتوں کو بھر پور انداز میں سراہتے ہوئے کہ پاک فوج نے دشمن کو ایسا منہ توڑ جواب دیا کہ وہ دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی غلطی نہیں کرے گا انہوں نے آبنائے ہرمز اور باب المندب کو عالمی معیشت کے لیے ناگزیر قرار دیا وزیر اعظم نے عالمی و علاقائی امور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے عزم، افغانستان کی صورتحال، آبی تنازعات، اقتصادی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم چیلنجز پر تفصیلی روشنی ڈالی وزیر اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارت کاری اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے کردار کا ذکر کیا انکا کہناتھا کہ علاقائی امن سلامتی کے لئے پاکستان ہر سطح پر اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ دوران صدر ٹرمپ کی مداخلت کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی بروقت کوشش سے دو ایٹمی طاقتوں کو درمیان بڑی تباہی کو روکا گیا اور خطے کے عوام کی ہولناک صورتحال سے بچایا،، وزیر اعظم کا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی گئی تو اسکو بھرپور جواب دیا جائے گا وزیراعظم نے اپنے خطاب میں آے آئی ٹیکنالوجی ، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سمیت مختلف امور پر روشنی ڈالی ۔