جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب، سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں توسیع پر غور
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب، سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں توسیع پر غور
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 13 اکتوبر کو دن ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کانفرنس روم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کریں گے۔
اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور مسلم لیگ ن کے رکن آفتاب شیخ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔