: پی ٹی آئی لانگ مارچ چھٹے روز چارسدہ پہنچ گیا، صوابی میں حتمی پلان کے اعلان کا فیصلہ
: پی ٹی آئی لانگ مارچ چھٹے روز چارسدہ پہنچ گیا، صوابی میں حتمی پلان کے اعلان کا فیصلہ
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ چھٹے روز پشاور سے چارسدہ پہنچ گیا۔
راستے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ صوابی پہنچ کر حتمی پلان کا اعلان کیا جائے گا، جو مخالفین کی نیندیں اڑا دے گا۔
گزشتہ روز لانگ مارچ کے شرکاء نے پشاور میں پڑاؤ کیا تھا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شیڈول میں تبدیلی مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے کی گئی۔
شوکت یوسفزئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے سعودی عرب سے اسد قیصر سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ لانگ مارچ کی رفتار کچھ سست کردی جائے۔