خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ، گورنر کو انتظامی اختیارات دینے کی تجویز

0
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ، گورنر کو انتظامی اختیارات دینے کی تجویز

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ، گورنر کو انتظامی اختیارات دینے کی تجویز

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور انتظامی امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی رپورٹس کی روشنی میں اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں، جن میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت پورے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق امن و امان سے متاثرہ خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے انتظامی امور کا معاملہ الگ سے دیکھنے، جبکہ سابق فاٹا کے 8 اضلاع سمیت ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، کرک اور کوہاٹ کا کنٹرول وفاق کے پاس رکھنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اختیارات سونپنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گورنر صوبے کا انتظامی کنٹرول سنبھالیں گے۔

اہم وضاحت: یہ تفصیلات ذرائع سے منسوب ہیں۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کے باضابطہ نفاذ اور حتمی اختیارات کی تصدیق سرکاری اعلامیے سے ہونا ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے