پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
جمعے کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔
پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ سری لنکن ٹیم سیریز میں واپسی کے لیے میدان میں اترے گی۔