وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے، امن و امان اور ترقیاتی امور پر اجلاس متوقع
وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے، امن و امان اور ترقیاتی امور پر اجلاس متوقع
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف آج پشاور کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت گورنر ہاؤس پشاور میں اجلاس ہوگا، جس میں صوبے کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا میں امن و امان، دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات، انتظامی معاملات اور ترقیاتی امور سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی۔