حارث رؤف آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ
پاکستانی فاسٹ باؤ لر حارث رؤف نے نومبر کے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔۔۔
حارث رؤف کا مقابلہ بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقہ کے مارکو جینسن سے تھا۔
حارث رؤف نے نومبر میں مجموعی طور پر 18وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا میں 22سال بعدتاریخی ون ڈے سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں حارث رؤف نے 10وکٹیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 5 وکٹیں اپنے نام کیں۔
