آئی ایم ایف کی ہدایت: پاکستان بجٹ میں توانائی سبسڈی 830 ارب روپے سے زیادہ نہ دے
آئی ایم ایف کی ہدایت: پاکستان بجٹ میں توانائی سبسڈی 830 ارب روپے سے زیادہ نہ دے
عالمی مالیاتی فنڈ نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں توانائی کے شعبے کو دی جانے والی سبسڈی 830 ارب روپے سے زائد نہ ہو۔
سرکاری دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف نے مالی سال 2031 تک پاور سیکٹر کے گردشی قرض کو مکمل طور پر ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور توانائی سبسڈی میں سالانہ بنیادوں پر بتدریج کمی کرنے کی ہدایت دی ہے۔
حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے بجلی شعبے میں گردشی قرض کو صفر کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اور آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ توانائی کے شعبے کی بہتری اور اصلاحاتی پیکیج پر عملدرآمد تیز رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔