بارشوں کا سلسلہ 5 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی

0
لاہور میں موسم خوشگوار، بارشوں کا سلسلہ 5 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی

لاہور میں موسم خوشگوار، بارشوں کا سلسلہ 5 اپریل تک جاری رہنے کی پیشگوئی


باغوں کے شہر لاہور میں موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ آج بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ 5 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ آئندہ ہفتے میں مزید بارشوں کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ مسلسل بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے اور 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی نے موسم کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جن میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، اوکاڑہ، قصور، لیہ اور بھکر شامل ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم کی توقع ہے جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان اور مالاکنڈ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خوشگوار موسم کے باعث شہریوں نے اسے سیر و تفریح کے لیے موزوں قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے