نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ملک گیر الرٹ: آندھی، طوفان، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

0
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ملک گیر الرٹ: آندھی، طوفان، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ملک گیر الرٹ: آندھی، طوفان، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور طوفانی جھکڑ کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور دیگر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے شہروں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور بہاولپور سمیت متعدد علاقوں میں بھی تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ادھر بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، خضدار، گوادر اور دیگر شہروں میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مزید برآں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں جیسے اسکردو، ہنزہ، گلگت اور مظفرآباد میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور عمارتوں، درختوں، فصلوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، جبکہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں، جبکہ سیاح شمالی علاقوں کا سفر کرنے سے پہلے موسم اور سڑکوں کی صورتحال ضرور چیک کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے