کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شاندار ڈبل کیچ، اسٹیو اسمتھ 53 رنز پر آؤٹ

0
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شاندار ڈبل کیچ، اسٹیو اسمتھ 53 رنز پر آؤٹ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا شاندار ڈبل کیچ، اسٹیو اسمتھ 53 رنز پر آؤٹ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائیلی روسو اور ثاقب خان کے شاندار کیچز کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران اسٹیو اسمتھ نے حسن نواز کی گیند پر ڈیپ مڈوکٹ کی جانب اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی۔

لیکن رائیلی روسو نے باؤنڈری لائن کے بلکل قریب بھاگتے ہوئے شاندار کیچ پکڑ لیا۔ گیند باؤنڈری لائن کے پار جانے لگی تو انہوں نے اسے لانگ آن پر موجود متبادل فیلڈر ثاقب خان کی جانب اچھال دیا، جسے ثاقب نے بھی کیچ کرلیا۔

اس کے نتیجے میں اسٹیو اسمتھ 53 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ یہ شاندار کیچز کرکٹ شائقین کے لیے دلچسپی کا باعث بنیں، تاہم اس کے باوجود یہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچ میں فتح دلانے کے لیے کافی ثابت نہ ہوا۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے