پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد 101 بہترین پاسپورٹس میں شامل

0
پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد 101 بہترین پاسپورٹس میں شامل

پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں بہتری کے بعد 101 بہترین پاسپورٹس میں شامل

اسلام آباد: پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی سرگرمیوں اور بڑھتی ہوئی ساکھ کے باعث پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کو پاکستان کی حالیہ کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی مثبت شناخت کو مزید مضبوط کیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مختلف سفارتی رابطوں اور کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کے باعث پاکستان کو عالمی برادری میں ایک “امن ساز” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس بہتری سے نہ صرف سفری سہولتوں میں بہتری کی امید ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور سفارتی اثر و رسوخ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں اور مذاکراتی عمل تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے