آشا بھوسلے کی آخری رسومات، بھارتی شوبز اور اسپورٹس شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
آشا بھوسلے کی آخری رسومات، بھارتی شوبز اور اسپورٹس شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت
بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کی آخری رسومات میں بھارتی گلوکاروں، اداکاروں اور کھلاڑیوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
92 برس کی عمر میں 12 اپریل 2026 کو انتقال کرنے والی آشا بھوسلے کے بعد بالی ووڈ اور بھارتی میوزک انڈسٹری میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے آخری رسومات سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ تدفین کی تقریب 13 اپریل 2026 کو شیواجی پارک میں ادا کی جائے گی، جس میں اہلِ خانہ اور قریبی عزیز شریک ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل آشا بھوسلے کی رہائش گاہ پر مداحوں کے لیے آخری دیدار کا اہتمام کیا گیا تاکہ چاہنے والے اپنی پسندیدہ فنکارہ کو الوداع کہہ سکیں۔