اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امن پسندوں پر حملے قابلِ قبول نہیں۔

0
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امن پسندوں پر حملے قابلِ قبول نہیں۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ امن پسندوں پر حملے قابلِ قبول نہیں۔

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی عبوری فورس پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ لبنان میں امن پسندوں کی شہادت کا یہ حالیہ ہفتوں میں تیسرا واقعہ ہے، یہ حملے بند ہونے چاہئیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ حملے میں 1 فرانسیسی امن پسند شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، فریقین جنگ بندی اور دشمنیوں کا خاتمہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانس کے صدر ایمانیوئل میکرون نے کہا تھا کہ بین الاقوامی فورس پر حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرنا لبنانی حکومت کی ذمے داری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے کہا کہ جنوبی لبنان میں ہفتے کی صبح یونیفل پر مسلح گروپ نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے