عاشر وجاہت نے اریکا حق سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی، افواہوں کی حقیقت واضح

0
عاشر وجاہت نے اریکا حق سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی، افواہوں کی حقیقت واضح

عاشر وجاہت نے اریکا حق سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی، افواہوں کی حقیقت واضح

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے اداکار اور گلوکار عاشر وجاہت نے نوجوان اداکارہ اریکا حق کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر وضاحت پیش کر دی ہے۔

ایک حالیہ یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عاشر وجاہت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مداح اکثر اپنے پسندیدہ فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں اور اریکا حق کو بھی ایک جوڑی کے طور پر پیش کیا جانے لگا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کے درمیان صرف اچھی دوستی ہے اور اس سے زیادہ کوئی بات نہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اس رجحان کو منفی نہیں لیتے بلکہ اسے مداحوں کی محبت سمجھتے ہیں۔

یاد رہے کہ عاشر وجاہت نے کم عمری میں فلم “کراچی سے آگے” سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا، جو ان کے والدین وجاہت رؤف اور شازیہ وجاہت کی پروڈکشن تھی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈرامہ سیریل “پنجرہ” سمیت متعدد پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس وقت وہ اپنے کردار “سبک” کی وجہ سے خاصی توجہ حاصل کر رہے ہیں، جبکہ ان کا گانا “صدقے” بھی نوجوانوں میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے