اسٹیو اسمتھ کی وطن واپسی کی افواہیں، ملتان سلطانز کی وضاحت تاحال سامنے نہ آ سکی

0
اسٹیو اسمتھ کی وطن واپسی کی افواہیں، ملتان سلطانز کی وضاحت تاحال سامنے نہ آ سکی

اسٹیو اسمتھ کی وطن واپسی کی افواہیں، ملتان سلطانز کی وضاحت تاحال سامنے نہ آ سکی

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کی پلے آف مرحلے سے قبل وطن واپسی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان سلطانز کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے اسٹیو اسمتھ کے اعزاز میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا: "آپ کا شکریہ اسٹیو، آپ کا ہونا اعزاز کی بات ہے”۔ اس پیغام کے بعد شائقین میں تشویش پھیل گئی کہ آیا وہ پلے آف مرحلے میں ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں Grok نے دعویٰ کیا کہ اسٹیو اسمتھ پلے آف مرحلے میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔

تاہم گوہر شاہ اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صورتحال غیر واضح ہے۔

واضح رہے کہ ٹیم کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں بھی اس بات کا کوئی واضح اشارہ نہیں دیا گیا کہ اسٹیو اسمتھ بقیہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں، جس سے شائقین میں بے یقینی برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے