بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع
بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع
اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق درج 29 مقدمات میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 18 مئی تک توسیع کر دی۔
کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی اپنے وکیل فیصل ملک اور لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
تفتیشی افسران کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔