اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں

0
اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ، بونیر اور نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، جہاں لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان-تاجکستان سرحدی علاقہ بتایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق زلزلہ زمین میں 170 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے