پاکستان کا دہشت گردی کے بدلتے رجحانات ،مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور کرپٹو فنانسنگ پر عالمی اقدامات کا مطالبہ 

0

نیویارک اقوامِ متحدہ( ذیشان شمسی )  اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے  اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسدادِ دہشت گردی (UNOCT) نے مشترکہ طور پر  “دہشت گردی کے نئے اور ابھرتے رجحانات” کے موضوع پر ایک تقریب کا سیمنار کا انعقاد کیا اس موقع پر  خطاب کرتے ہوئے معزز سفیر عاصم افتخار احمد نے تیزی سے بدلتے ہوئے خطرات کے منظرنامے، زینوفوبیا (Xenophobia)، نسل پرستی اور دیگر اقسام کی عدم برداشت، مذہب یا عقیدے کے نام پر انتہا پسندی، عالمی انسدادِ دہشت گردی کے ڈھانچے اور پابندیوں کے نظام (Sanctions regime) میں موجود خلا، قومی حکومتوں کی حدود سے ماورا خطرات سے نمٹنے کی مشکلات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جوابدہی کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے علاقائی تناظر میں دہشت گرد گروہوں کی جانب سے جدید ذرائع کے بڑھتے ہوئے استعمال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی اجاگر کیا مقررنین نے دنیا میں دہشتگردی کے بدلتے رجحانات پر شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر ایسی قانونی سازی درکار ہے جو ان نئے چینلجز سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکے 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے