ایران،امریکا مذاکرات میں تعطل، آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے تیل 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر

0
ایران،امریکا مذاکرات میں تعطل، آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے تیل 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر

ایران،امریکا مذاکرات میں تعطل، آبنائے ہرمز کی کشیدگی سے تیل 2 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر

اسلام آباد(پاکستانی نیوزڈیسک)ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں تعطل اور آبنائے ہرمز کے راستے محدود ترسیل کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2.90 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 109.2 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ امریکی خام تیل 1.97 ڈالر اضافے کے بعد 97.31 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے اور آبنائے ہرمز سے سپلائی میں رکاوٹ کے خدشات نے عالمی منڈی پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

واضح رہے کہ ایران نے امریکا کو جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق نئی تجاویز پیش کی ہیں، جن پر امریکا آج غور کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے